ملعونہ آسیہ مسیح کو پھانسی دے کر اس قصہ کو ختم کیا جائے، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی

Karachi

Karachi

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ ناموس رسالتۖ ایکٹ اسلام کی اساس اور قرآن کریم کا قانون ہے، ملک کی تاریخ میں آج تک صرف 210 افراد پریہ قانون لاگو ہوا ہے، مگر حکومت کی غفلت اور اعلیٰ عدلیہ کی سست روی کی وجہ سے آج تک کسی ایک بھی گستاخ رسول کو پھانسی نہیں دی گئی ہے۔

اگر حکومت ِوقت اور اعلیٰ عدلیہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہوتا تو کبھی بھی احتجاج ، ہرتال یا کوئی عاشق رسولۖ کسی گستاخ کو از خود واصل جہنم کرنے کی ضرورت محسوس نہ کرتا، اس آسیہ ملعونہ کی وجہ سے معاملات اس حد تک بڑھ گئے، حکومت کے پاس کس سپر پاور کا اتنا دبائو ہے کہ وہ عدلیہ کی طرف سے ملنے والی پھانسی پر عمل درامد کروانے میں پریشان ہے؟ امریکی وزیر خارجہ کس حیثیت سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخیل ہو رہے ہیں؟ ان کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ اپنا ذہن وہ اپنے امریکہ میں جاری کالے انسانوں کی نسل کشی، لسانیت، سیریل کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور سب سے بڑھ کر حرام کاری کی اولادیں ڈمپ کرنے والوں کی فکر کریں، پاکستان کے اندروانی معاملات اور مسلمانوں کے مذہبی قوانین میں مداخلت نہ کریں،پاکستانی عوام اور مذہبی حلقوں میں امریکہ کی مخالفت اور نفرت بڑھتی جا رہی ہے۔

ہمارے معاشرے نے مغرب کی تہذیب کو یکسر مسترد کرنا شروع کردیا ہے، غازی ممتاز قادری کے حوالے سے پوری قوم ایک ہوچکی ہے، غازی ممتاز قادری کی مخالفت صرف اور صرف این جی اوز اور غیر ملکی امداد پر بلنے والی اشرافیہ ہی کر رہی ہے، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے صوبائی عہدیدران سے تنظیمی امور اور غازی ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف جمعیت علماء پاکستان کی پالیسی پیش کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ ملعونہ آسیہ مسیح کو پھانسی دے کر اس قصہ کو ختم کیا جائے، اگر حکومت اور عدلیہ 295C کے مجرموں کو پھانسی دینا شروع کردے تو پھر کوئی بھی عاشق رسولۖ قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گا، غازی ممتاز قادری امت مسلمہ کا ہیرو ہے۔

غازی ممتاز قادری کا کیس شرعی عدالت میں نہ بھیج کر حکومت اپنے لئے عوامی ہمدردی کے راستے بند کر رہی ہے، عوام جمعیت علماء پاکستان کے نمائندوں کو چترالی ٹوپی کے نشان پر کامیاب کریں، ہم حقوق اہل سنت کا دفاع کرینگے، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ اہل سنت وجماعت پاکستان میں سواد اعظم ہیں اور عوامی طور پر سب سے بڑی قوت ہیں، ممتاز قادری کے لئے پھانسی کی سزا کا اعلان ہمارے سواد اعظم ہونے پر سوالیہ نشان ہے ؟ ہمیں اپنا احتساب کرنا ہوگا کہ کب تک ہم سیاسی و عملی جدوجہد سے دور ہوکر اسمبلیوں اور ایوانوں کی سیاست ہمارے مخالفین کے ہاتھوں میں دیتے رہیں گے۔