سائبر کرائم کیلئے عدالتوں کا قیام اور سزائیں خوش آیند ہیں، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: معروف مذہبی اسکالر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے سائیبر کرائم بل کی سینٹ سے منظوری کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہاکہ بل کو قانونی شکل دیکر عملدرآمد کرایاجائے ،مسلم نوجوانوں کے اذہان کو خراب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیاجارہاہے۔

والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سوشل میڈیا ایکٹویٹیز پر نظر رکھیں،دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی سے فوائد حاصل کرنے کی اسلام حوصلہ افزائی کرتاہے ، جامعہ بنوریہ عالمیہ جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے سائبر کرائم بل کی سینٹ سے منظوری کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہاکہ بل کو قانونی شکل دیکر جلد عملدرآمد کیاجائے اور اس قانون کے غلط استعمال کا بھی سد باب بھی ضروری ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے عرصہ دراز سے کچھ عناصر مدارس کی جانب سے جعلی فتویٰ جاری کرکے مدارس اور علماء کو بدنام اور ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اس طرح کی جعل سازی کی روک تھام کیلئے بھی کوششیں کی جائیں ،،انہوں نے کہاکہ ہماری معلومات کے مطابق بہت سی سوشل میڈیا ویب سائٹس اور پیجز ایسے ہیں جو ملک میں فرقہ واریت پھیلنے میں سرگرم عمل ہیں سب سے پہلے ان پیجز اور ویب سائٹس سے متنازع مواد کو ڈلیٹ کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ سائبر کرائم کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے مثبت اسلام کیلئے بھی قانون سازی ضروری ہے ، غلط استعمال سے نوخیز ذہینوں کو خراب کرکے بیرا روی کی طرف دھکیلا جارہاہے ، مسلم نوجوانوں کے اذہان کو خراب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار کے استعمال کیاجارہاہے ، ، انہوں نے کہاکہ سائبرکرائم بل پیش کرکے ایک اچھا اقدام ہے اس سے ملک سے فرقہ واریت اور پروپیگنڈوں کے خاتمے میں مدد ملے گی ، انہوں نے کہاکہ ماضی کا تجربہ ہے کہ بہت سے قوانین بنائے جاتے ہیں مگر ان پر عمل درآمد نہیں کیاجاتا اس لیے بل کو قانون کی شکل دیکر جلد عمل درآمد کو یقنی بنایا جائے۔