سائیکل ریس کے انعقاد پر وزیر کھیل کو مبارکباد کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ غلام محمد خان

Pakistani Cycle Race

Pakistani Cycle Race

کراچی : پاکستان اسپور ٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل غلام محمدخان نے اعلان کیا ہے کھیلوں میں بے مثال خدمات پر وزیر کھیل سردار محمدبخش مہرسیکریٹری کھیل سلیم رضا اور اسپورٹس کنسلٹنٹ مشیر ربانی کو ایک شاندار استقبالیہ دینے کا اعلان کیا ہے اور اس استقبالئے میں تینوں افراد کو قائد اعظم شہیدملت اور علامہ اقبال ایوارڈز دئے جاینگے غلام محمدخان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹورڈی سائیکل ریس جوکہ وزیر کھیل سند ھ سردارمحمدبخش کا ایک عظیم کارنا مہ ہے اور اس کا رنامے میں سلیم رضا اورمشیر ربانی نے بھرپور ساتھ دیا ہے اور جس کامیاب انداز میں کہ سائیکلریس منعقد ہو رہی ہے۔

اس پر سیکریٹری کھیل سلیم رضا اور مشیر ربانی اور انکے ہمراہ ڈاکٹر شاکر خانزادہ اور شاہد السلام ہروقت سائیکل ریس کے انتظامات دیکھ رہے ہیں وہ قابل مبارکباد ہیں غلام محمدخان نے اعلان کیا کہ شائیکل ریس جب ٹھٹھہ پہنچے گی تووہ اور ان کے ہمراہ سینکڑوں اسپورٹس آرگنائزر ریس کا استقبال کر ینگے اس سلسلے میں ایک جلوس گلفراز احمد کی قیادت میں ٹھٹھہ روانہ ہو گا جس میں زاہد شہاب ، عظمت اللہ خان ، اصغربلوچ ، محمدارشد ، کاشف فاروقی اور دیگرآرگنائز ر شامل ہونگے۔

درین اثنا نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ڈی آئی جی پولیس عامر احمدفاروقی ، کے پی ٹی کے کرنل بصیرعالم ، کے الیکٹرک کے میجر محمود ریاض ، یوبی ایل کے ندیم خان ایم سی بی کے محمدحید ر خان ، پولیس کے شعیب رفعت کے ڈی اے، کے ایم نسیم ، اور کے ڈبلیوایس بی ،کے محمداسلم خان،نے بھی سردار محمدبخش مہر ،سلیم رضا اور مشیرربانی کا سائیکل ریس کے انعقاد پر مبارک باد دی ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517=03082220321