قبرص کے دونوں رہنماوں کے درمیان مسئلہ قبرص کے حل کے موضوع پر اہم مذاکرات

Cyprus Problem Solution Negotiations

Cyprus Problem Solution Negotiations

ترکی (جیوڈیسک) مسئلہ قبرص کے پائیدار حل کے لیے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عا کنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر نیکو س اناستاسیادیس کے درمیان سلسلہ مذاکرات جاری ہے۔

دونوں رہنماؤں نےاقوام متحدہ کی زیر نگرانی غیر جانبدار علاقے میں تقریباً پانچ گھنٹے تک مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے بعد اقوام متحدہ کی طرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ سویئٹزر لینڈ کے قصبے پیلیرین میں علاقے کے موضوع پر سہ رکنی اجلاس منعقد ہو گا ۔دونوں رہنماؤں نے اس سال کے آخر تک مسئلہ قبرص کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں صرف کرنے کی ضمانت دی ہے اور ان مذاکرات کے نتیجے میں اس مسئلے کے حل کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔

قبرص کے دونوں رہنماوں نے ماہ اکتوبر کے مذاکرات مکمل کر لیے ہیں اور 31 اکتوبر کو منصوبے کے تحت ہونے والے آخری مذاکرات مذاکرہ کاروں کی سطح پر منعقد ہونگے۔