دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،2 افراد جاں بحق۔

Traffic Accident

Traffic Accident

دادو : مخدوم بلاول انڈس ہائی وے پر دو تیز رفتار 2 ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں ٹرک سوار علی بخش اور رجب واچو جاں بحق ہو گئے۔

پولیس اور مقامی ٹیموں نے پہنچ کردونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر سول اسپتال دادو پہنچایا جہاں پر لاش پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خانہ میں رکھے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹرک لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ جانبحق ہونے والوں کا تعلق قمبر شہدادکوٹ سے ہے۔

دادو : رپورٹ: فیاض جعفری

03152515800