دادو میں پولیس کی کاروائی 200 مہاجر پرندے برآمد بیوپاری گرفتار

Dadu Police Karwai, Muhajir Parinday Baramad

Dadu Police Karwai, Muhajir Parinday Baramad

دادو (فیاض جعفری) دادو میں گذشتہ کئی روز سے پابندی کے باوجود بھی نایاب پرندوں کے شکارکے ساتھ ساتھ ان کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

جس پر بلاآخر پولیس کے ہوش ٹھکانے آگئے دادو پولیس نے کارروائی کر کہ نایاب پرندوں کو فروخت کرنے والے دو بیوپاریوں محمد علی اور آصف ملاح کو گرفتار کر کہ ان کے قبضے سے 200سے زائدنایاب نسل کے مہاجر پرندے برآمد کرلئے۔

پولیس نے ملنے والے مہاجر پرندوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔دوسری طرف ایس ایچ او اے سیکشن سیف اللہ بگھیو سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ پرندوں کو وائلڈ لائیف حکام کے حوالے کردیے ہیں جبکہ ان کے ایسے بیان پر محکمہ وائلڈ لائیف کا عملہ بہی لاعلم ہے۔