دادو: رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک

Dadu

Dadu

دادو (جیوڈیسک) ضلع کے شہر سیتا روڈ کے قریب گاؤں حاصل چانڈیو میں چانڈیہ برادری میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے سات افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو دادو اور لاڑکانہ کی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گيا۔ فائرنگ کا سلسلہ صبح سات بجے شروع ہوا۔ دونون فریقین کی طرف سے جدید اسلحے کا کھلے عام استعمال کیا گیا۔

کئی گھنٹوں کی فائرنگ اور پلاکتوں کے بعد دادو سے ایس ایس پی شیراز نذیر عباسی کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں اور پولیس موبائلوں کے ہمراہ صورتحال کو سنبھالنے کے لئے پہنچی۔

پولیس نے پورے گاؤں کو حصار میں لے کر صورتحال پر قابو پایا اور سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔