دادو : ڈکیتی کا الزام جھوٹا ثابت ہونے پر مسلم لیگ ن ضلع صدر علی نواز رند باعزت بری

ALI NAWAZ RIND

ALI NAWAZ RIND

دادو (فیاض جعفری) سول جج دادو کی عدالت نے ڈکیتی کا الزام ثابت نہ ہونے پر مسلم لیگ ن ضلع دادو کے صدر علی نواز رند کو باعزت بری کردیا۔

اس موقع پر علی نواز رند نے میڈیا کو بتایا کہ ایک سال قبل بلدیاتی انتخابات کے دوراں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر بااثرافراد نے پولیس کی ملی بھگت سے ان پر ڈکیتی اور لوٹ مار کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سماعت ہوئی اور مقدمہ جھوٹہ ثابت ہونے پر عدالت نے انہیں بری کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفیں کتنی بھی کوششیں کرلیں ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور ڈٹ کے مقابلہ کریں گے۔

03152515800