روزنامہ کشمیر ایکسپریس بیرون ملک کشمیریوں اور پاکستانیوں کی آواز بن چکا ہے۔ زاہد ہاشمی

Zahid Hashmi

Zahid Hashmi

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) روزنامہ کشمیر ایکسپریس بیرون ملک کشمیریوں اور پاکستانیوں کی آواز بن چکا ہے چیف ایڈیٹر زاہد تبسم اور ان کی پوری ٹیم کی شعبہ صحافت میں خدمات قابل ستائش ہیں گزشتہ پندرہ سالوں سے روزنامہ کشمیر ایکسپریس کا کردار جہاں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم کردار ہے وہاں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کشمیر ایکسپریس کی خدمات تاریخی اہمیت رکھتی ہیں۔

کشمیر ایکسپریس کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کے شکار مظلوم کشمیریوں کی بھی آواز سمجھا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کشمیر ایکسپریس کی پندرویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ممتاز کشمیری رہنما زاہد ہاشمی نے کہا، تقریب سے پیرس کے دورے پر آئے دبئی میں مقیم کشمیری رہنما راجہ عبدالجبار، سینئر کشمیری صحافی راجہ حبیب ، بی بی سی اردو سروس کے معروف صحافی حسین عسکری ، جیو نیوز یورپ کے بیورو چیف خالد حمید فاروقی اوردیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں فرانس میں مقیم صحافتی رہنماﺅں بنارس اعوان ۔زاہد مصطفی اعوان ، یونس خان ،عتیق الرحمان،رضا چوہدری ،شاہذیب ارشد ، اشفاق چوہدری، کامران حنیف، علی اشفاق، عمران چوہدری ، اعجاز احمد بھٹی ، ناصرہ خان، آصفہ ہاشمی ، کمیونٹی رہنما خواجہ حنیف ،بول ٹی وی کے مشہور اینکر امیر عباس و دیگر نے شرکت کی۔تقریب میں چیف ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس کی جانب سے کشمیری رہنما زاہد ہاشمی کو ان کی کشمیر کے حوالے سے فرانس میں خدمات پر سفیر کشمیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا جس پر شرکاء تقریب میں تالیاں بجا کر زاہد ہاشمی کو مبارکباد پیش کی اور روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی جانب سے بیرون ملک کشمیری رہنماﺅں کی ایوارڈ، شیلڈز کے ذریعے کی جانے والی حوصلہ افزائی کو نہایت ہی نیک شگون قرار دیتے ہوئے روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی جملہ ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر کشمیر ایکسپریس کی جانب سے سینئر صحافی راجہ حبیب الرحمان کو ان کی صحافتی خدمات کے پیش نظر اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔اس موقع پر جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے وقف کر رکھی ہے۔اور وہ ہر دستیاب فورم پر کشمیریوں کی آواز پہنچانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

مسئلہ کشمیر گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی توجہ کا منتظر ہے لیکن اقوام عالم کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے دنیا کو مسئلہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان اراضی تنازعہ سے ہٹ کر کشمیر میں بسنے والے کروڑوں عوام کے مستقبل کا مسئلہ سمجھنا چاہیے اور کشمیریوں کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادیں موجود ہیں جن پر عمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

Zahid Hashmi

Zahid Hashmi

اس موقع پر ن لیگ یو اے ای کے صدر راجہ عبدالجبار نے کشمیر ایکسپریس کی 15ویں سالگرہ اور اوورسیز کمیونٹی کی عزت افزائی پر چیف ایڈیٹر کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اوورسیز کمیونٹی ریاستی اخبارات کی مضبوطی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے پیرس میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی کشمیر کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر ایکسپریس میں یو اے ای کے بعد پیرس میں مقیم کشمیریوں کی ایوارڈ کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنا ہمارے لیے بڑے اعزاز کی با ت ہے۔

راجہ عبدالجبار گزشتہ روز پیرس پہنچے تھے اور اس پروقار تقریب میں شرکت کی۔اس پر معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔