ڈبلن ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان نے 6 وکٹوں پر 268 رنز بنا لیے

Dublin Test

Dublin Test

ڈبلن (جیوڈیسک) تاریخ ساز ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو جانے کے باعث ڈبلن ٹیسٹ چار روز تک محدود ہو گیا تھا تاہم دوسرے روز قومی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف 76 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 268 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث ایک بار پھر میچ کو روک دیا گیا۔ شاداب خان 51 اور فہیم اشرف 61 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہو گیا۔ اوپنرز اظہر علی 4 امام الحق 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بابر اعظم14، حارث سہیل 31 اور کپتان سرفراز احمد 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے باسٹھ ،،رنز کی اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کے بوائڈ رینکن، ٹم مرتاغ اور تھامسن نے دو، دوشکار کئے۔

امپائرز نے خراب روشنی کے باعث میچ روکا تو پاکستان نے چھ وکٹوں پر دو سو اڑسٹھ رنز بنا لئے تھے۔ شاداب خان 51 اور فہیم اشرف 61 رنز پر کھیل رہے ہیں۔