دالبندین: نا معلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق ہو گئے

Dalbandin

Dalbandin

چہتر (جیوڈیسک) دالبندین کے علاقے چہتر میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ دور دراز پہاڑی علاقے رائیو میں پیش آیا جہاں مقتولین گزشتہ رات پکنک منانے گئے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انھیں قتل کر دیا۔

مقتولین کی شناخت امیر حمزہ، رحمت اللہ اور عین الدین کے نام سے ہوئی جو مقامی تھے جن کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی گئیں۔

اطلاع ملنے پر دالبندین سے لیویز فورس کی نفری نے علاقے میں پہنچ کر ناکہ بندی کر دی۔