دمشق کے نواحی علاقے میں فضائی حملہ، آٹھ شہری جاں بحق

Damascus Attack

Damascus Attack

دمشق (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں شام میں تیس روزہ جنگ بندی کی قرارداد پاس ہونے کے باوجود دمشق کے نواحی علاقے میں فضائی حملہ ہوا جس میں آٹھ شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں شام میں بغیر کسی تاخیر کے تیس روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا لیکن جنگ بندی کے کچھ ہی گھنٹے بعد حکومتی فورسز نے غوطہ پر ایک بار پھر فضائی حملہ کیا جس میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔

مشرقی غوطہ میں ان دنوں حالات انتہائی سنگین ہوچکےہیں جہاں آٹھ روز کے دوران فضائی حملے میں پانچ سو شہری مارے گئے جن میں ایک چوتھائی بچے شامل ہیں۔