دمشق : روسی اور شامی فوجوں کی بمباری، 45 ہلاک

Damascus Blast

Damascus Blast

دمشق (جیوڈیسک) دمشق کے نواحی علاقے دوما پر روسی اور شامی سرکاری فوجوں کی بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 45 افراد ہلاک جبکہ ڈھائی سو کے قریب افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

شام کی سرکاری افواج اور روسی فضائیہ نے راکٹوں اور فضائی حملوں سے دمشق کے نواحی علاقے دوما شہر کو نشانہ بنایا۔

جنگی طیارے سے داغا گیا ایک میزائل سکول پر گرنے سے دس بچے سکول کے پرنسپل اور چار خواتین سمیت پینتالیس شہری ہلاک ہو گئے ۔ حملے میں 250 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیرین آبزر ویٹری کمیشن فار ہیومن رائیٹس کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوما حکومت مخالف باغیوں کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے ۔