ڈانس اسکول قائم کرنا چاہتا ہوں، ٹائیگر شروف

Tiger Shroff

Tiger Shroff

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی نوجوانوں کے دل کی دھڑکن معروف اداکار ٹائیگر شروف نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ڈانس اسکول قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ایک ا نٹرویو کے دوران ٹائیگر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ڈانسنگ اسکول قائم کرنا چاہتے ہیں، جہاں ہر عمر کے لوگ داخلہ لے سکتے ہیں ،کیونکہ شوق کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس صرف سامنے لانے کی ضرورت ہے اور انڈیا کا یہ ٹیلنٹ وہ سامنے لاناچاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹائیگر ڈانسنگ مہارت اور مارشل آرٹ کے فن کی بدولت بہت کم عرصے میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، انہیں ہرتیک روشن کے بعد فلم انڈسٹری کا دوسرا ڈانسنگ اسٹار قرار دیا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹائیگر ان دنوں اپنی آنے والی فلم باغی کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں،فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور بھی اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔