دنگل نے 2000 کروڑ کا بزنس نہیں کیا: ترجمان عامر خان

Amir Khan

Amir Khan

چنئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل کی دھوم اب بھی جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ باکس آفس پر اسکے بزنس سے متعلق مختلف خبریں گردش کرنے لگی ہیں تاہم اب انکے ترجمان نے اس کی وضاحت کردی ہے۔

عامر خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوربز میگزین میں فلم کی کمائی کی غلط خبر شائع ہوئی تھی اور یہ فلم ابھی تک 2000 کروڑ روپے کے بزنس تک نہیں پہنچی۔ ترجمان کے مطابق فلم نے اب تک دنیا بھر سے 1864 کروڑ روپے کمائے ہیں۔