خطرہ سرحدوں پر نہیں، ملک میں چھپے دشمنوں سے بھی ہے : چودھری نثار

Nisar Ali Khan

Nisar Ali Khan

پبی (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

دشمن کا کوئی روپ ہے نہ اصول ، وہ چھپ کر وار کرتا ہے ، قوم کو سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے ، خطرہ صرف سرحدوں پر ہی نہیں ، ملک کے اندر چھپے دشمنوں سے بھی ہے ، وزیر داخلہ چودھری نثار کا انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں خطاب ، کہتے ہیں قوم کو اپنے جوانوں ، شہیدوں اور مجاہدوں پر فخر ہے۔

جوانوں کی جانب سے عملی تربیت کا بھی بھرپور مظاہرہ ، جوانوں سے خطاب میں وزیر داخلہ نےکہا کہ دشمن کا کوئی روپ ہے نہ اصول ، وہ چھپ کر وار کرتا ہے ، دہشتگردوں کو بچوں ، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے میں بھی کوئی عار نہیں۔

چودھری نثار نے کہا کہ ڈرپوک دشمن پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے لیکن مسلح افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ وزیر داخلہ کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹریننگ سنٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر داخلہ نے کورس مکمل کرنے والے گریجوایٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ اس موقع پر کور کمانڈر منگلا لیفٹینٹ جنرل عمر فاروق درانی اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوئیشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔