خطرہ ہے حکمران اسلام آباد بھی فروخت نہ کردیں،سراج الحق

Sirajul Haq

Sirajul Haq

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آج پی آئی اے ،کل ریلوے اور پھر واپڈا کی نجکاری ہوگی ،قوم قومی ادارے کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکمران خود کرپشن کرتے ہیں اوراداروں کو ناکام بناتے ہیں ،اورپھر من پسند لوگوں کو بیچنے کی سازش کرتے ہیں ، خطرہ ہے کہ یہ اسلام آباد کو بھی فروخت کردیں گے۔

سراج الحق کا مزید کہناتھا کہ نوازشریف نے قانون کی بالادستی قائم کرنے کی بجائے اپنی بادشاہت قائم کرلی ہے، وزیر اعظم تمام اداروں کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کررہےہیں ۔