پولیس نے ماہ جون کے دوران 394 خطرناک مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا

Syed Ali Nasir Rizvi

Syed Ali Nasir Rizvi

قصور (بیورورپورٹ) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ پولیس نے ماہ جون کے دوران 394 خطرناک مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد کر کے 359 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ماہ جون کے دوران قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 240 خطرناک اشتہاری اور154عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں 10 ٹاپ ٹین اور 5ٹاپ ٹونٹی اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ 4خطرناک ڈکیت گینگز کے 14ارکان کو گرفتا کر کے ملزمان کے قبضہ سے 18لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کیا۔

ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران359 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے221ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی ساڑھے 5کلوگرام ہیروئن ،82کلو گرام چرس،3100 لٹر شراب ،840لیٹر لاہن اور32کلوگرام بھنگ برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ 138 جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 12رائفل ،30بندوق،83پسٹل ،6کاربین ،2کلاشنکوف اور 13میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔