کاہنہ خطرناک اشتہاری گینگ گرفتار، 4 لاکھ نقدی، اسلحہ، گولیاں برآمد

Mian Atta Ullah

Mian Atta Ullah

لاہور : تھانہ کاہنہ پولیس نے خطرناک اشتہاری گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 لاکھ روپے نقدی، اسلحہ، گولیاں اور لاکھوں روپے مالیت کی بھینس بھی قبضہ میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کی حدودمیں بڑھتی ہوئی راہبری اور سرکہ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس ایس پی آپریشن ونگ لاہور منتظر مہدی، ایس پی آپریشن ونگ اسماعیل الرحمن کھاڑک ماڈل ٹائون ڈویژن کے حکم سے اے ایس پی کاہنہ سرکل محمد معاذ ظفر نے ایس ایچ او کاہنہ میاں عطاء اللہ، ایس آئی چوکی انچارج ہلوکی عاصم حمید، اور اے ایس آئی محمد ممتاز و دیگر ملازمین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات انتھک محنت کے بعد نقب زنی خطرناک اشتہاری گینگ لبھا نقب زنی گینگ کو ٹریس کیا۔

یہ گینگ علاقہ تھانہ کاہنہ،ہلوکی میں نقب زنی ،سرقہ عام میں ملوث تین افرادلبھا مسیح،عثمان عرف بابا،عابد کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 4لاکھ روپے نقدی،اسلحہ برآمد کیا،جب کہ اظہرمویشی چورگینگ کے تین افراد اظہرعلی،محمداسحاق ،عالم شیرکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی بھینس ،اسلحہ ،گولیاں برآمدکرکے قبضے میں لے لیں۔

تمام ملزمان شام کے وقت لوگوں کے گھروں ،دکانوں،اور ڈیرہ مال مویشیاں سے مال مویشی ودیگر سامان چوری کرکے شہہ زورڈالہ میں ڈال کر دیگر اضلاح کی منڈی مویشیاں میں فروخت کرتے تھے۔

ڈی آئی جی آپریشن ونگ لاہورنے خطرناک نقب زنی گینگ کی گرفتاری پرایس ایچ اوتھانہ کاہنہ میاں عطاء اللہ اور ان کی ٹیم کے لئے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Gang Arrest

Gang Arrest

محمدابتسام الحق (فری لانس جرنلسٹ)0300-4709102