ڈسکہ وکلاء قتل کیس، ایچ او شہزاد وڑائچ کو چار مرتبہ سزائے موت کا حکم

SHO Shahzad Waraich

SHO Shahzad Waraich

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری امتیاز احمد نے ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کو 4 مرتبہ سزائے موت اور مجرم کو مقتولین کے ورثا کو 4 لاکھ روپے معاوضہ اور دیت کی ادائیگی کا حکم دیا۔

عدالت نے مجرم کو وکیل سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں 30 سال قید بامشقت کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے گزشتہ سال ڈسکہ میں ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کی فائرنگ سے نے ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ جاں بحق ہو گئے تھے۔