ڈسکہ پولیس کا اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، لواحقین نے ملزم چھڑا لیا

Daska police

Daska police

ڈسکہ (جیوڈیسک) ضلع سیالکوٹ تحصیل ڈسکہ صدر کے سب انسپکٹر ریاض، اے۔ایس۔آئی اعجاز اور کانسٹیبل پرویز پر مشتمل ٹیم نے اشتہاری ملزم محمد شفقت کو مقدمہ نمبر 2002/16 کے تحت گرفتار کرنے کیلئے نواحی علاقہ چک شراجہ میں چھاپہ مارا تو ملزم کے لواحقین اور اہل علاقہ نے پولیس کے ساتھ انتہائی غیرمہذبانہ سلوک کیا اور پولیس سے ملزم کو چھڑا لیا۔ تاہم بعد ازاں اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور جھگڑا کرنے پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔