ڈسکہ : نہر میں نہاتے ہوئے 4 بہنوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے

Daska River

Daska River

ڈسکہ (جیوڈیسک) کالج روڈ کے رہائشی مقبول احمد کی بیٹیاں گیارہ سالہ مافیہ، چودہ سالہ سونیا اور کنیز اپنی بہن شازیہ اور بہنوئی نوید کے ساتھ بی آر بی نہر پر پکنک منانے گئیں۔

گرمی کی وجہ سے نہر میں نہاتے ہوئے پانچوں افراد ڈوب گئے۔ شور سن کر وہاں موجود چرواہوں نے تین افراد نوید، شازیہ اور کنیز کو بچا لیا۔

مافیہ اور سونیا کی تلاش کے لئے آخری اطلاعات تک ریسکیو آپریشن جاری تھا۔