ڈسکہ: کنویں میں دم گھٹنے سے ایک خاندان کے تین افراد جاں بحق

Daska

Daska

ڈسکہ (جیوڈیسک) ڈسکہ کے نواحی گاﺅں بنہ میں کنویں میں دم گھٹنے سے ایک خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

نواحی گاﺅں کا رہائشی اپنے بھائی اور بھتیجے کے ساتھ کنویں کے اندر اترے تو بے ہوش ہو کر اندر ہی گر گئے اور پیٹر انجن کے دھویں سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں نکالنے کے لئے اترنے والے چار افراد بھی اس زہریلے دھویں سے بے ہوش ہو گئے جنہیں فوری نکال لیا گیا۔