دتہ خیل، جیٹ طیاروں کی بمباری، 15 دہشتگرد ہلاک

Jet Planes Bombing

Jet Planes Bombing

دتہ خیل (جیوڈیسک) دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 15 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جیٹ طیاروں نے اطلاعات ملنے پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 15 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا گیا۔

طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دہشتگردوں کے 8 ٹھکانوں کا بھی مکمل صفایا کر دیا گیا۔