بیٹیوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی وجہ سے نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں: امتیاز علی شاکر

Imtiaz Ali Shakir

Imtiaz Ali Shakir

لاہور: ووٹرز اتحاد ویلفیئر کاہنہ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لائر گروپ : محمد رضا ایڈووکیٹ، چیئرمین ووٹر زاتحاد ویلفیئر:امتیاز علی شاکر، وائس چیئرمین :حکیم محمد ہارون، صدر: رمضان گجر۔ چیئرمین ووٹرزاتحادیوتھ اعجازاحمدرحمانی،صدر رحمانی ینگ کونسل اکبربھٹی اوردیگرنے کہاکہ ترقی یافتہ قوموں کی فہرست پرنظرڈالیں تومعلوم ہوتاہے کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس پرچل کرقومیں باشعور،ترقی یافتہ ،باوقار،آزاداورخودمختاربن سکتیں ہیں۔ہر قوم کی تعمیر و ترقی کا انحصار اس کی تعلیم پر ہوتا ہے۔ تعلیم ہی قوم کے احساس وشعور کو نکھارتی ہے اور نئی نسل کو زندگی گزارنے کا طریقہ سکھاتی ہے۔

بیٹیوں کوتعلیم سے دوررکھنامعاشرے تباہ کردیتاہے،بچیوں کوتعلیم وہنرسے دوررکھنے والے رویے کودفن کئے بغیرپڑھے لکھے باشعورمعاشرے کی تعمیرممکن نہیں۔یہ بھی حقیقت ہے کہ انسان کسی صفت و کمال سے وہ دل کی صفائی’ فراخی اور وسعت حاصل نہیں کرسکتا جو علم کی بدولت حاصل کرنے میںکامیاب ہوجاتا ہے۔والدین اوراساتذہ کے ساتھ معاشرہ بھی بچوں کی تعلیم تربیت پراثراندازہوتاہے۔بچوں کودینی،دنیاوی اورجدیدفنی تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کیلئے سب کومل کرکرداراداکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نظام تعلیم میں بہت ساری خامیاں ہیںجنہیں دورکرنے کیلئے بھی تعلیم ہی کی ضرورت ہے۔شرکاء نے تعلیم کی اہمیت اورضرورت جیسے اہم موضوع پرآگاہی پروگرام منعقد کرنے پرووٹرزاتحادویلفیئرکی کاوش کوسرہاتے ہوئے اس سلسلے کوجاری رکھنے کاعزم کیا۔