ڈیوڈ بیکہم سویڈن کے ابراہیم ووچ کو اپنی ٹیم میں لینے کے متمنی

David Beckham

David Beckham

میامی (جیوڈیسک) میجر لیگ ساکر امریکا اور کینیڈا کی بیس ٹیموں پر مشتمل ہے اور اس میں سترہ ٹیمیں امریکا اور تین کینیڈا کی ہیں۔

ڈیوڈ بیکہم کو بھی ایم ایل ایس کی جانب سے ایک ٹیم کی تشکیل کی منظوری مل گئی ہے اور وہ اس میں اپنے پرانے ساتھی کھلاڑی ابراہیم کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔

بیکہم جو دو سال قبل اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے ابراہیم کے ساتھ کھیل چکے ہیں، وہ انہیں ایک پیدائشی فاتح قرار دیتے ہیں۔

ڈیوڈ بیکہم نے اپنی ٹیم کے لئے میامی میں زمین حاصل کر لی ہے ، اور اب کھلاڑیوں کی کھوج میں ہیں ، جن میں سب سے پہلے وہ سویڈن کے ابراہیم ووچ کو لینا چاہتے ہیں۔

ابراہیم کے والد بوسنیا کے مسلمان، جب کہ والدہ کروشیا کی مسیحی خاتون ہے اور وہ دونوں سویڈن میں آ کر مقیم ہو گئے تھے، جہاں پر ابراہیم پیدا ہوئے۔

ابراہیم نے پبلک میں واضح طور پر یہ کبھی نہیں کہا کہ وہ مسلمان ہے یا نہیں، تا ہم اپنے کندھے کے قریب بنائے گئے ایک ٹیٹو پر عبداللہ لکھا ہوا ہے۔