ڈیوڈ کیمرون کا ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو برطانیہ میں پناہ دینے کا اعلان

David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ شامی بچے کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ میں ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

شامی تنازع اور تارکینِ وطن کے بحران پرڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ اس بحران کی شدت اور لوگوں کی تکالیف کو دیکھتےہوئے اپنے تفصیلی منصوبے کے تحت تارکینِ وطن کے لئے پہلے سے موجود اسکیموں میں ہزاروں شامی باشندوں کو پناہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی اخلاقی ذمے داری بنتی ہے کہ داعش کی سرگرمیوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی جائے۔

ڈیوڈکیمرون نے کہا کہ اس ضمن میں ایک تفصیلی منصوبے پر کام ہورہا ہے اور انہیں ’متاثرہ افراد کو جگہ کی منتقلی‘ کے پروگرام کے تحت برطانیہ میں بسایا جائے گا اور اس اسکیم میں پہلے ہی 216 افراد شام سے برطانیہ آچکے ہیں۔