رینا ڈیوڈ کے تیسرے البم کی امریکہ میں شوٹنگ مکمل، دنیا بھر میں تہلکہ مچائے گا،سنی مسیح گل

sunny masih and rina daved

sunny masih and rina daved

لاہور(اقبال کھوکھر) معروف میوزیشن ڈائریکٹر وپروموٹر سنی مسیح گل کی ڈائریکشن میںسروچ سٹوڈیو کی طرف سے مسیحی گیتوں کا نیاالبم”تعریف یسوع کی گائوں”تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ اس وڈیو البم کی شوٹنگ امریکہ کے مختلف دلکش اور مذہبی مقامات پر کی گئی ہے۔اس وڈیو البم کی گلوکارہ رینا ڈیوڈ ہیں جو کسی تعارف کی محتاج نہیںاس سے قبل ان کے دووڈیو البم ریلیز ہوچکے ہیں اور مسیحی کلیسیائوں میں بے حد مقبول ہوئے۔’

‘عوامی محبت” سے بات چیت کرتے ہوئے میوزک ڈائریکٹر سنی مسیح گل نے بتایا کہ خدا نے ریناڈیوڈ کو خوبصورت آواز بخشی ہے اور اس البم میں رینا ڈیوڈ نے بہترین گلوکاری کے جوہردکھائے ہیں باقی تکنیکی ٹیم نے بھی بھرپورمحنت کی ہے اورخدا کے فضل سے بہت جلد یہ وڈیو البم دنیا بھرکے وڈیو چینلز کی زینت بنے گا۔