ڈیوڈ وارنر نے سالانہ ایوارڈز میلہ لوٹ لیا

David Warner

David Warner

میلبورن (جیوڈیسک) جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ آسٹریلیا سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، سمتھ اور سٹارک کو شکست دے کر پہلی بار ایلن بارڈر میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ بھی ان کے نام رہا جبکہ میکسویل ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔ سمتھ نے گزشتہ برس ایلن بارڈر میڈل جیتا تھا۔