ڈیوس کپ ٹائی، ایشیا اویشین فائنل کیلئے ترکی کا انتخاب

Tennis

Tennis

استنبول (جیوڈیسک) پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اویشین فائنل کے لئے ترکی کو نیوٹرل مقام کے لئے منتخب کر لیا ہے۔

ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اویشین فائنل اس سے پہلے پاکستان میں شیڈول تھا لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان کرانے سے انکار کر دیا۔ یہ ٹائی چائنیز تائپے کے ساتھ اٹھارہ سے بیس ستمبر تک ہونی تھی۔

چائنیر تائپے نے پاکستان کو اس ایونٹ کو اپنی سرزمین پر کرانے کی آفر بھی کی جسے پاکستان نے رد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ترکی کو اس ایونٹ کے لئے فائنل کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان دس روز میں ہو جائے گا۔