صد روزہ صفائی مہم میں 20 روز میں ڈسٹرکٹ سینٹر سے 34558.70 ٹن کچرا اُٹھایا گیا. ریحان ہاشمی

Press Briefing

Press Briefing

کراچی : صد روزہ صفائی مہم میں 20 روز میں ڈسٹرکٹ سینٹر سے 34558.70ٹن کچرا اُٹھایا گیا۔ 6منتخب کردہ یوسیز سے 6756.75 ٹن کچرا اُٹھایا جا چکا ہے۔ بیس روز میں تقریبا25ملین روپے اخراجات آئے۔ مستقبل میں سڑکوں کی استر کاری سمیت دیگر عوام کی بہبود کے لیے کام کئے جائیں گے ان باتوں کا اظہار گذشتہ دن ڈی ایم سی سینٹرل میں چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے میڈیا سے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ڈسٹرکٹ سینٹرل کی منتخب کردہ 6یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے علاوہ میونسپل کمشنر کے ایم سی اور وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل سید شاکر علی بھی موجود تھے ۔چیئرمین سینٹرل ریحان ہاشمی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی6منتخب کردہ یوسیز جن میں نیو کراچی کی یوسی 12 سے 3371.97ٹن، لیاقت آباد یوسی 42سے 57ٹن ،فیڈرل بی ایریایوسی 31سے 1632.92ٹن، نارتھ کراچی یوسی 4سے1158.86ٹن ، نارتھ ناظم آباد یوسی 18سے 208ٹن ، ناظم آباد گلبہار یوسی 45سے 342ٹن کچرااُٹھا یا گیا ۔ مجموعی طور پر ان یوسیز سے 6756.75کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔ ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ دیگر یوسیز میں صفائی کا کام نہیں ہورہا بلکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل سے 34558.70کچرا اُٹھا یا جاچکا ہے صفائی مہم کے دوران ضلع کی مشینری اور سبلٹ بھی کیا گیا جس میں کچرے کو کراچی سے باہر جام چاکرو پھینکا گیا۔

ریحان ہاشمی نے کہا کہ بیس روز کے اندر تقریبا 25ملین روپے کے اخراجات ہوئے جس میں 6نئے ٹریکٹر کی براہ راست تیار کنند گان سے بھی خریدا گیا۔اس میں فیول ، لائیٹ ،آئل ، پینٹ ، کلینک کی تشکیل نو اور دوائیوں کی خریداری شا مل ہے۔ ڈسٹرکٹ میں تقریبا 240اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی۔ صفائی کے بعد فٹ پاتھوں پر چونا اور صفائی 25000اسکوائر فٹ کیا گیا۔ریحان ہاشمی نے مزید کہا مستقبل میں ڈسٹرکٹ میں سڑکوں کی استر کاری اور نئے روڈ بنانے کا آغاز کیا جائے گا۔ لائٹیوں کے کام بھی 50فیصد تک مکمل ہو جائینگے ۔ پارکوں کے کام بھی پچاس فیصد مکمل ہو جائینگے جس کو مکمل طور پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔تین مزید مرحلوں میں ان تمام یوسی میں نوے فیصد کام ہو گا، جو کہ ایک معیاری یوسی کے ہونے چاہیے۔چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جوابا ت دیتے ہوئے مزید کہاکہ کراچی کے 60فیصد مسائل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مرہونِ منت ہے سیوریج کے پانی کے باعث سڑکیں اور انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ریحان ہاشمی کا کہنا تھا کہ چکن گونیا اور دینگی کے روک تھا م کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کا اس وقت واحد ڈسٹرکٹ ہے مچھر مار مہم شروع کردی گئی ہے اس کا پہلا فیز مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا فیز جنوری میں شروع کیا جائے گا۔ دینگی کے حوالے سے ڈاکٹریٹ ڈگری کے حامل افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ڈسٹرکٹ کی سطح پر نالوں میں مچھر کے لاروے کھانے والی مچھلیاں ڈالی ہیں جبکہ مچھر بھگانے والے پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔ میڈیا نمائندوں کے سوال کے جواب دیتے ہوئے ریحان ہاشمی کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہذب معاشر ے میں واٹر بورڈ ، پولیسنگ اور دیگر شہری ادارے بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت ہوتے ہیں مگر کئی بار جام شورو خان سے اور وزیر اعلیٰ سندھ سے گفتگو ہونے اور یقین دہانی کرانے کے باوجود اب تک کوئی تعاو ن نہیں کیا گیا۔
جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)
0314-3699690