دن رات تڑپنے کا صلہ مانگ رہے ہیں

Suffer

Suffer

دن رات تڑپنے کا صلہ مانگ رہے ہیں
ہم جرمِ محبت کی سزا مانگ رہے ہیں
حالات کے اِس تِیرہ و تاریک سفر میں
ہم اپنے مقدر کی ضیاء مانگ رہے ہیں
ہم خاک بسر آج بھی صحرائے وفا میں
ہر اِک سے تیرے گھر کا پتا مانگ رہے ہیں
اِس شہرِ تماشا میں تمنائوں کے مارے
پتھر کے صنم! تجھ سے وفا مانگ رہے ہیں
تو لاکھ گریزاں ہو مگر تیرے لِئے ہم
گھر بار لُٹا کر بھی دعا مانگ رہے ہیں
اِس ہِجر و غم و درد کی دوپہر میں ساحل
خوابوں کی خیالوں کی رِدا مانگ رہے ہیں

ساحل منیر