یوم پاکستان سایئکل ریس ۳۲ مارچ کو ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی ( غلام محمدخان ) سند ھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایت پر کراچی سائکلنگ ایسوسی ایشن پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ۳۲ مارچ کو یوم پاکستان سائیکل ریس کا انقعاد کرہی ہے یہ ریس ریلوے اسٹیڈیم سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگا کر ریلوے اسٹیٹدیم پر اختتام پذیر ہوگی ۔

ریس کا افتتاح صبح ۹ بجے ریلوے اسٹیڈیم پر ADIG ٹریفک طاہر نورانی کرینگے یہ اعلان ریس کے چیف آرگنائزر غلام محمدخان نے کیا درین اثناریس میں حصہ لینے والے سائکلیلسٹ ۱۲مارچ تک باران بلوچ او حاجی نذر بلوچ کو اپنی شرکت کی تصدیق کرادیں۔ریس کی تقریب تقسیم انعامات اپریل کے آخری ہفتہ میں منعقد ہوگی۔جس میں سائیکلسٹوں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیگی اس تقریب کے انتظامات کے لئے نیشنل بینک کے PRO اسپورٹس عظمت اللہ خان کی سربرائی میں ایک کیمٹی تشکیل دی گئی ہے جو تقریب کے انتظامات کرے گی ۔