یوم عظمت و رفعت 6 ستمبر

Pakistan Defence Day 6 September

Pakistan Defence Day 6 September

تحریر : رشید احمد نعیم پتوکی
6 ستمبر کی یاد منانے کے لیے جب کتاب ِ ماضی کی ورق گردانی کی جاتی ہے تو وطن ِ عزیزکے دفاع کے لیے ولولہ ،اتحاد اور نظم و ضبط کی ایک لا زوال داستان سامنے آتی ہے۔جب رات کے اندھیرے میں ہمارے چالاک و مکار مگر بزدل دشمن نے ہمارے وطن عزیز کی سرحدوں کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پاک سرزمین پر حملہ کر دیا۔

رات کی تاریکی میں اس طرح کا حملہ کرنا بین الاقوامی اصولوں کو پائوں تلے روندنے کے مترادف تھامگر اخلاقیات سے عاری ہندو قوم کیا جانے کہ اصول و قواعد کس چیز کا نام ہے ؟ بھارت کومقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی فتوحات ہضم نہیں ہو رہی تھیں لہذا اس نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر باضابطہ اعلان ِ جنگ کرنے کی اخلاقی پابندی کو بالا طاق رکھتے ہوئے لاہور کے محاذ پر حملہ کر دیا۔

بھارت کے نا عاقبت اندیش حکمران اس خوش فہمی میںمبتلا تھے کہ اس طرح وہ پاکستان کو فتح کر لیں گے مگر غیور ، بہادر اور محب وطن پاکستانیوں نے قومی یکجہتی کا وہ مظاہرو کیا کہ دشمن ہکا بکا رہ گیا۔شجاعت و بہادری کی داستانیں رقم کرنے والی ہماری مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا اس طرح منہ توڑ جواب دیا کہ ان کے ناپاک اور مذموم عزائم خاک میں مل گے۔

Pakistan Defence Day

Pakistan Defence Day

ہماری بہادر افواج کے جوانوں نے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کر دیئے اور فوج کے ساتھ ساتھ ملی جذبے سے سرشار قوم نے اپنے سے پانچ گنا بڑی طاقت کی وہ درگت بنائی کہ ساری دنیا حیران ہو گئی اور ہماری فوج کے جانبازوں نے اپنے لہو سے ہماری تاریخ کے وہ روشن باب رقم کئے جن پر ہمیں فخر ہے۔ان کے یہ عظیم کارنامے ہمارے لیے قیمتی سرمایہ ا ور مشعل ِ راہ ہیں۔

بھارت کو اپنے جن ٹینکوں پر بڑا مان تھا ، ہمارے شیر دل سپاہیوں نے ان کو ریزہ ریزہ کر کے ایک نئی داستان رقم کی۔6 ستمبر ہمیں یاد دلاتا ہے جب پاکستان کے جوانوں نے اپنی سرحدوں کے بہادر اور غیّور پاسبانوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔ پاکستان کے غازی اور شہیدوں نے شجاعت کے ناقابل یقین کارناموں میں اپنی کامیابی کا لوہا گاڑھا ان کی فرض شناسی اور حب الوطنی جدید جنگوں کی تاریخ میں درخشندہ مقام پر فائز کی جا سکتی ہے۔

سترہ روزہ اس تاریخی جنگی معرکے میں بھارت کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کر پڑا کیو نکہ بھارت کو صرف اپنے جنگی سازوسامان پر گھمنڈ تھا مگر اس کو اس بات کا ادراک نہیں تھا کہ ا نہوں نے اس قوم پر وار کیا ہے ، دفاع وطن کے لیے کٹ مرنا جن کے ایمان کا حصہ ہے۔

Pakistan Defence Day 6th September

Pakistan Defence Day 6th September

اس جنگ میں بہت سارے ایمان افروز وقعات رقم ہوئے۔ فقیر اور بھکاری لوگوں نے اپنی جمع پونجی افواج پاکستان کے امدادی کیمپوں میں خوشی خوشی جمع کروا دی۔خون کے عطیات دینے والوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پھر جب ایک دبلے پتلے نوجوان کا خون لینے سے یہ کہہ کر انکار دیا گیا”کہ تیر ا دو کلوو زن کم ہے اور تم خون نہیں دے سکتے” تو اس کی آنکھیں چھم چھم آنسو بہانے لگتی ہیں ۔ وہ نوجوان ایک دوکان پہ جاتا ہے۔ساری بات بتا کر دو کلو باٹ لیتا ہے ۔ کپڑوں میں چھپاتا ہے اور ایک بار پھر قطار میں لگ جاتا ہے ۔وزن پورا نکلتا ہے۔

خون دیتا ہے اور خوشی خوشی دوکاندار کو شکریہ کے ساتھ باٹ واپس دیتا ہے ۔ایک اعلان پر کپڑوں اور بستروں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں ۔ امدادی کیمپوں پر راشن کے ڈھیر غلہ منڈی کے منظر پیش کرنے لگتے ہیں۔ جذبہ ایمانی اور ایثار و قربانی کے مناظر دیکھ کر چشم فلک بھی فخر کرنے لگتی ہے۔ایسی قوم کو شکست دینا صرف کسی دیوانے کا خواب ہی ہو سکتا تھا۔

آج پھر ہمارا دشمن سرگرم ِ عمل ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک بار پھر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوے اپنے تمام سیاسی و فروعی اختلافات کو بھول کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیں اور دشمن کو بتا دیں کہ یہ وطن ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے۔ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور پاکستان سدا زندہ و پائندہ رہے گا۔

Rasheed Ahmad Naeem

Rasheed Ahmad Naeem

تحریر : رشید احمد نعیم پتوکی
چیف ایگزیکٹو حبیب آباد پریس کلب پتوکی
سینئر ممبر کالمسٹ کونسل آف پاکستان