ڈی سی او عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس

DCO Amara Khan,Meeting

DCO Amara Khan,Meeting

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں انڈرائیڈ فون پر بھیجی گئی مختلف ہاٹ سپاٹس کی ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کا ڈیٹا دکھایا گیا۔ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کا ڈیٹا دکھایا گیا جس میں بتایا گیا کہ اس ہفتہ سرویلنس ٹیموں نے پورے ضلع سے 2358سائیٹس سروے کی ہیں اور 8624آئوٹ ڈور کینٹنرز چیک کئے ہیں جس میں ایڈیز لاروا یا بالغ مچھر کہیں سے بھی نہیں ملا۔

فش سٹاکنگ کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے بتایا کہ اب تک 190جوہڑوں میں 2لاکھ 57ہزار 100مچھلی بچہ چھوڑا گیا ہے جس پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ مجھے بھی جوہڑوں کا معائنہ کروایا جائے جہاں مچھلی بچہ چھوڑا گیا ہے۔

اجلاس کو ٹائر شاپس ، کباڑ خانوں ، گوداموں ، ورکشاپس ، قبرستانوں ،تعمیراتی جگہو ں، ہوٹلوں ، نرسریوں ، پارکوں فیکٹریوں ، سوئمنگ پولز اور میرج ہالوں کے سروے کی رپورٹس دکھائی گئی۔

اجلاس میں ٹی ایم او چونیاں ، ایس ڈی او پراونشل بلڈنگز ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، ایکسئین ایری گیشن ، اسسٹنٹ ایگری کلچر ، ڈسٹرکٹ اٹارنی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی قصور اور دیگر محکموں کی طرف سے ڈینگی رپورٹ جمع نہ کروانے پر ڈی سی او نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جن محکمہ جات نے اس ہفتہ رپورٹ جمع نہیں کروائی ان کی لسٹ مجھے بھجوائی جائے۔