کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 20/4/2016

کوٹلہ ارب علی خاں : ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ایم این اے عابد رضا نے کوٹلہ ارب علی خاں میں دیوار مہربانی کا افتتاح کر دیا۔ دیوار مہربانی تعمیر کرنے پر چوہدری شفقات عدالت کو خراج تحسین پیش کیا۔ افتتاح کے موقع پر ان کے ساتھ چئیرمین یوسی کوٹلہ چوہدری محمد علی تنویر، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر ، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر، نائب تحصیلدار خادم حسین،محمد اسلم خان کھاریاں، چوہدری نبی احمداور چوہدری ضیغم سجاد سعیدبھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی سی او گجرات کا کہنا تھاکہ یہ ایک بہت احسن اقدام ہے جس سے غریب لوگوں کے پہننے کے کپڑے مفت مہیا کیے جائیں گے۔کوٹلہ کے با شعورشہریوں نے اتنا احسن اقدام کیاہے جوکہ قابل صد تحسین ہے۔ کچھ لوگ اس مہنگائی کے دور میں چیزیںنہیں خرید سکتے لہذٰا ان کو اس پلیٹ فارم سے مفت سہولت ملے گی۔ایم این اے چوہدری عابد رضا کا کہنا تھا کہ کمیونٹی مل کر اپنے گھرسے فالتو کپڑے یہاں لٹکا جایا کرے گی تاکہ وہ کسی کے کام آسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں: ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، ایم این اے عابد رضا اور ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر نے سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خاں کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ چوہدری شفقات عدالت، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر، نائب تحصیلدار خادم حسین ،چوہدری نبی احمد اور چوہدری ضیغم سجاد سعید بھی موجود تھے۔ سینئر میڈیکل آفیسر سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خاں ڈاکٹر محمد ارشاد نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ ڈی سی او گجرات نے بہترین مینجمنٹ پر ڈاکٹر محمد ارشاد کی خدمات کو سراہا اور نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت کو کمیونٹی کے تعاون سے اشیا فراہم کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ایم این اے عابد رضا نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا۔ ہسپتال کے ٹی بی وارڈ،ڈینگی وارڈ، گائنی وارڈ، لیبارٹری،ایکسرے ، ایمرجنسی،الٹرا سائونڈاور میڈیسن سٹو ر کا تفصیل معائنہ کیا اور اشیا کی کمی بارے ای ڈی او ہیلتھ کو کمی پوری کرنے بارے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر چوہدری عابد رضا نے ہسپتال میں ایک مثالی لیبارٹری بنانے اور جنریٹر فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ جس پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر نے فوری طور پر جنریٹر کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر ہسپتال کو نیا جنریٹر فراہم کر دیا جائے گا۔ لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کے بارے میں تمام کام نیوٹریشن سپروائزرچوہدری شفقات عدالت کو سونپتے ہوئے جلد سے جلد رپورٹ مانگ لی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں : سول ہسپتال کوٹلہ کو محکمہ صحت گجرات کی طرف سے نئی ایمبولینس کی فراہمی۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ایم این اے عابد رضا کو سول ہسپتال کوٹلہ کیلئے نئی ایمبولینس کی چابی تھمائی ۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر کے ساتھ ڈاکٹر محمدار شاد، ڈاکٹر محمد اورنگزیب اور نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت بھی ساتھ موجود تھے۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر کا کہنا تھاکہ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی سہولیات کے ساتھ ساتھ بنیادی صحت کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئیں۔ تمام ہسپتالوں میںادویات کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی سہولتیں عوام تک پہنچانا میرا مشن ہے۔ اس موقع پر موجود تمام افراد نے ای ڈی او ہیلتھ کی شبانہ روز کاوشوں کی داد دی۔ رائے عامہ کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہربشیر ایک منجھے ہوئے پروفیشنل ہیں جو کہ پروفیشن کے علاوہ فیلڈ ورک کے بھی ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

Chaudhry Shafqaat

Chaudhry Shafqaat

Chaudhry Shafqaat

Chaudhry Shafqaat

Chaudhry Shafqaat

Chaudhry Shafqaat