قصور کی خبریں 14/5/2016

D.I.O Kasur News

D.I.O Kasur News

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور محمد شاہد نے ڈی پی ایس سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج میں 3 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ سر سید ہال کا گزشتہ روز افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پرپرنسپل ڈی پی ایس سکول کرنل (ر) محمد عدیل ، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑا ، ممبران بورڈ آف گورنرزاور اساتذہ نے شرکت کی ۔ڈی سی او محمد شاہد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بہترین تعلیمی سہولیات کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تا کہ طلباء و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع میسر آسکے ۔ خطیر رقم سے ڈی پی ایس سکول میں سر سید ہال تعمیر کیا گیا ہے جس میں 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو نہ صرف سکول کے مختلف پروگراموں کیلئے استعمال ہوگا بلکہ ضلع بھرکے دیگر ادارے بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے ۔ بعدازاں ڈی سی او قصور محمد شاہد کے زیر صدارت ڈی پی ایس بورڈ آف گورنر کا اجلاس ہوا ۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نو تعمیر شدہ سر سید ہال کو تعلیمی مقاصد کیلئے کرایہ پر دیا جائیگا اور اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی سکول ہذا کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے استعمال ہوگی ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پی ایس سکول کے دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کی فیس میں50فیصد تک رعایت دی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹر کٹ بار قصور کی امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی پھانسی پر ہڑتال اورغائبانہ نماز جنازہْ۔ بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے 1971 کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کے الزام میں امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمن کی پھانسی کے خلاف ہڑتال کی اور اسکا غائبانہنمازہ جنازہ بار کے لان میں ادا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)بلو کی بی ایس لنک نہر سے چالیس سالہ شخص کی نعش برآمد ۔ پولیس تھانہ سرائے مغل کو اطلاع ملی کی ایک شخص کی نعش بلوکی کے قریب نہر میں تیر رہی ہے جس پر پولیس نے موقع پر جا کر نعش کو نہر سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے تال نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ، پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے) بھیڑیاں چک35میں ڈاکووں نے اہ خانہ کو یرغما ل بنا کر گھر سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر جبکہ چور کار لے گئے ۔محمد آصف گھر میں موجود تھا کہ تین ڈاکووں رات کے وقت گھر میں گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغما بنا گھر سے 50000 ہزار کی نقدی اور 4چار تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ محلہ ملک پورہ سے نا معلوم چور فیصل جاوید کی سوزوکی کار گھر کے سامنے سے چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔