ڈی سی او ملتان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

DCO Multan

DCO Multan

ملتان (جیوڈیسک) غیر قانونی اختیارات کا استعمال اور سول جج کا حکم نہ ماننے پر ڈی۔ سی۔ او کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔

ملتان میں فاروق بھٹی نامی شخص کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی ۔ سی ۔ او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ اس کا بل بورڈز کا کام ہے شہر میں لگے بورڈز کو غیر قانونی طور پر اتروا کر بیچ دیا گیا ہے اور اب ڈی ۔ سی ۔ او میرے پیسے دینے سے بھی انکاری ہے پیسے مانگنے پر ڈی ۔ سی ۔ او فاروق بھٹی پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت جھوٹی ایف ۔ آئی ۔ آر بھی درج کروا دی ہے۔

شہری کی درخواست پر سول جج نے ڈی ۔ سی ۔ او سے رپورٹ طلب کی مگر ڈی ۔ سی ۔ او نے نہ رپورٹ جمع کرائی اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئے جس پر سول جج نے ڈی ۔ سی ۔ او ملتان زاہد سلیم گوندل کے قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے 24 مارچ کو انہیں عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔