ڈی سی او شوکت علی کھچی اور ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو کا سبزی منڈی کا دورہ

Dco and Dpo visit Sabzi Mandi

Dco and Dpo visit Sabzi Mandi

جھنگ : قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی اورڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کرکے پھلوں اورسبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے منڈی میں مختلف سبزیوں وپھلوں کی سپلائی کی صورت حال اور ان کی قیمتوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ سبزیوں وپھلوں کی تھوک قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پرچون نرخوں کاتعین کریں اور پرائس لسٹ فوری جاری کردی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سبزی وفروٹ منڈی میں سپلائی پر کڑی نظررکھی جائے تاکہ کسی شے کی قلت پیدا نہ ہو۔ڈی سی او نے کہا کہ بولیوں کے تمام عمل کوشفاف رکھا جائے اور قیمتوں میں بے جااوربلاجواز اضافہ نہیں ہوناچاہیے۔ڈی پی او نے سبزی منڈی میں سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیااور ڈیوٹی پرموجود پولیس ملازمین سے کہا کہ وہ مشکوک افراد پر نظررکھیں اورمنڈی کے اردگرد حفاظتی امورکومزید مستحکم بنائیں۔