ڈی سی او کے ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل پیرمحل میں اربوں روپے میگا پراجیکٹ کرپشن کی نذر

Corruption

Corruption

پیرمحل (نامہ نگار) ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوامی نوعیت کے منصوبے مکمل کرنے کے دعوے تحصیل پیرمحل میں اربوں روپے میگا پراجیکٹ کرپشن کی نذر 29 کروڑ روپے سے زیر زمین سیوریج کاکام ابھی شروع نہ ہوسکا 21 کروڑر وپے سے پیرمحل رجانہ کارپٹ روڈ نامکمل ساڑھے 32 کروڑ روپے سے میٹھے پانی کا میگا پراجیکٹ شہریوں کو پانی مہیانہ کرسکا۔

چھ کروڑ روپے سے بے نظیر بھٹو پارک نامکمل،ساڑھے تین کروڑ روپے سے پبلک لائبریری کی تعمیر ، فی الفور عوامی نوعیت کے میگا پراجیکٹ مکمل کیے جائیں ،،میاں اختر علی سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبر کی طرف سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میںضلع بھر کی سال 2015-2016 کی جاری 711 ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لے کر 75 فیصد سکیم ہائے کو مکمل قرار دیا گیا۔

مگر تحصیل پیرمحل میں اربوں روپے مالیت کے میگا پراجیکٹ جن میں 29 کروڑ روپے سے زیر زمین سیوریج کاکام تاحال شروع نہ ہوسکا 21کروڑر وپے سے پیرمحل رجانہ کارپٹ روڈ نامکمل ہے مگر ٹھیکیدار نے رقم وصول کرلی ہے ساڑھے 32کروڑ روپے سے میٹھے پانی کا میگا پراجیکٹ جوکہ جگہ جگہ سے پائپ پھٹنے کے باعث پریشر برداشت نہیں کررہا ہے شہریوں کو چند گھنٹے پانی مہیا کررہا ہے چھ کروڑ روپے سے بے نظیر بھٹو پارک جو عرصہ چار سال سے انتظامیہ کی سست روی کا شکار ہے ٹھیکیدار نے رقم وصول کرنے کے لیے رات کے وقت لائٹیں روشن کرنا شروع کردی مگر عملی طورپر کسی قسم کا درخت پھلواڑی وغیرہ نہ لگائے۔

ساڑھے تین کروڑ روپے سے پبلک لائبریری کی تعمیرمکمل ہونے کے باعث لائبریری کو پٹوا رخانہ بنارکھا ہے کروڑوں روپے سے سپورٹس کمپلیکس کی ابھی تعمیر کا کام شروع نہ ہوسکا میاں اختر علی چشتی سمیت شہریوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ عملی طورپر کام مکمل کروائے جائیں تاکہ شہری پنجاب حکومت کی طرف سے مختص فنڈسے فوائد حاصل کرسکیں۔