جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے یورپ اپنا کردار ادا کرے: خامنہ آئی

Ali Khamenei

Ali Khamenei

تہران (جیوڈیسک) ایران کے روحانی پیشوا علی خامنہ آی نے کہا ہے کہ تہران کی عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچانے کی خاطر یورپ کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

خامنہ ای کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، اس تناظر میں یورپ کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کی جانے والی تنقید خوش آئند ہے اور اگر یورپ اس معاہدے پر کاربند رہتا ہے تو ایران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔

البتہ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو امریکہ پر دباؤ بڑھانا چاہیے کہ وہ اس جوہری معاہدے سے دستبردار نہ ہو۔