موت بر حق ہے۔ اللہ تعالیٰ نے نیک بندوں کا چنائو متبرک ایام میں کیا

لیہ ( نامہ نگار) موت بر حق ہے۔ اللہ تعالیٰ نے نیک بندوں کا چنائو متبرک ایام میں کیا۔ اللہ تعالیٰ مفتی احمد رضا اعظمی کی والدہ محترمہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی ، مولانا مفتی محمد محسن فیضی ، احمد پرشرقیہ ، مفتی محمد حسین اسدی ، قاری حبیب اللہ حسنی ، پیر سید ثناء اللہ نے لیہ کے معروف عالم دین مفتی امام بخش اعظمی مرحوم کی اہلیہ اور مفتی احمد رضاء اعظمی کی والدہ محترمہ کی قل خوانی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں جہانوں کیلئے رحمت ہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے اندھیروں میں اجالا ہوا۔

ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ مغفرت ہے۔ اس ماہ مبارکہ میں جن لوگوں نے نماز روزہ تراویح ادا کی انشاء اللہ ان کو بہت بڑا اجر وثواب ملے گا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم حضور نبیصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیاں گزاریں اور اپنے والدین کی فرما نبرداری کر کے جنت حاصل کریں۔

اس موقع پر سید سبط الحسنین گیلانی ، سید سعید اللہ گیلانی ، سابق تحصیل ناظم ملک منظور جوتہ ، سابق ایم پی ملک عبدالشکور سواگ ، ملک ہاشم سہو ، سابق نائب ناظم عابد علوی ، صدر انجمن تاجران کروڑ طارق پہاڑ ، محمد اشرف تبسم سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

Leyyah News

Leyyah News