سولہ دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑے سانحہ کا دن ہے۔ زاہد محمود گوندل

Peshawar Shuhda

Peshawar Shuhda

راجن پور (اسپیشل رپورٹر) سولہ دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑے سانحہ کا دن ہے جب درندہ صفت دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکو ل پشاور پر حملہ کرکے بے گناہ سینکڑوں معصوم بچوں کو خون میں نہلا دیااور اساتذہ کو بچوں کے سامنے زندہ جلایا۔

اس دن شہید ہونے والیبچوں کے خون سے ایک نئی تاریخ لکھی گئی اور پوری قوم متحد ہوگئی پاک آرمی نے ان درندہ صفت دہشت گردوںکا خاتمہ کرنے کے لئے ضرب ِ عضب شروع کیا جس کے نتیجے میں آج پورا ملک دہشت گردی سے نجات حاصل کرچکا ہے۔آرمی پبلک سکول کے وہ معصوم بچے تو شہید ہوگئے مگر انکی قربانی رنگ لے آئی اور آج پورا ملک امن کا گہوارہ بن چکا۔

انہی شہدائے پشاور اور شہدائے پولیس کے خراج ِ تحسین پیش کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کی صدارت میںایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس ضلع بھر سے پولیس آفیسران ،سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین بھی شریک تھے۔

اس موقع پر سکول کے بچوں نے آئی ایس پی آر کی طرف سے شہدائے پشاورپر بنایا جانے والا مقبول ترین نغمہ بھی پیش کیا جبکہ ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل نے تقریب سے خطاب کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ علم کو عام کرنے سے ہی ممکن ہوگا۔

تقریب کے آخر میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔۔