چار دسمبر کو مرکزی دارالعرفان منارہ میں ولادت باسعادت ۖکے سلسلے میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا

Meeting

Meeting

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) 4 دسمبر بوقت 10:30 بجے لاکھوں کی تعداد میں لوگ جلسہ بعثت رحمت عالم ۖ کے جلسے کی شرکت کے لیے مرکزی دارالعرفان منارہ پہنچے گے جہاں پر شیخ ِ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ اویسیہ امیر محمد اکرم اعوان مدظلہ عالی عظیم الشان جلسہ سے روح پرور خطاب کریں گے۔صاحب ِ مجاز سلسلہ عالیہ نقشبندیہ اویسہ راولپنڈی حافظ غلام قادری صاحب کا کہنا تھا کہ 4 دسمبر کے جلسے کا مقصد ربیع الاول شریف کے مہینے میں نبی پاکۖ کی ولادت باسعادت کے ساتھ بعثت عالی ۖکا بھی جشن منانا ہے۔

آپ ۖ کی ولادت با سعادت پورے عالم کے لیے بعثت رحمت بن کر آئیء لیکن بعثت عالیۖ پورے عالم اسلام کے عظیم نعمت تھی یہ بعثت عالی ہی ہے جس کے بعد ہمیں دین اسلام ملا ہمیں اللہ رب العزت کی پہچان نصیب ہوئی ولادت باسعات پوری دنیا چرند پرند سمیت ہر جاندار کے لیے اہمیت کی حامل ہے لیکن بعثت عالی ۖکا جشن مسلمانوں کا خاصہ ہے اس لیے شیخ سلسلہ امیر محمد اکرم اعوام مدظلہ عالی نے عالم اسلام کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہمیں جشن ولادت کی خوشی کے ساتھ ساتھ جشن بعثت عالی ۖمنانا چاہیے اس سلسلے میں ہمیں جوق در جوق شیخ سلسلہ عالیہ کے پیغام کو سننے کے لیے دارلعرفان منارہ پہنچنا چاہے تاکہ آپ کی شخصیت سے فیض یا ب ہو سکیں۔

حافظ جی قادری صاحب نے اس موقع پر سلسلہ کے ساتھیوں کو عظیم الشان جلسے میں بھرپور انداز میں شریک ہونے اور اس حوالے سے منظم انتظامات کی ہدایت جاری کیںوا ہ کینٹ کے ذمہ داران جس میں حکیم چوہدری محمد نذیرسمیت ساتھیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع قادر ی صاحب نے جلسے میں شرکت کے لیے واہ کینٹ ٹیکسلا سے ہونے والی تیاری کا جائزہ لیا اور اسی حوالے سے مزید احکامات بھی جاری کیے اور ہدایات کی کہ خواتین ،بزرگ اور بچوں کے حوالے سے انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اس جلسے کے حوالے سے علاقے کے معززین سمیت ہر خاص و عام کو دعوت دی جائے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038