آل کراچی شہید انیس و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ دلبود محمڈن نے تنظیم اسپورٹس کو مات دیدی

Anis Saheed and Raja Saheed Football Tournamen

Anis Saheed and Raja Saheed Football Tournamen

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گیء اہم میچ میں دلبود محمڈن ملیر نے تنظیم اسپورٹس گذری کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دونوں ٹیموں کی دفاعی لائن کی مضبوطی کے باعث کوئی بھی ٹیم برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی کھیل کی خاص بات دونوں ٹیموں کے گول کیپر وں کا عمدہ کھیل تھا۔

جنہوں نے کئی یقینی گول بچانے میں کامیابی حاصل کی پنالٹی ککس مرحلے میں دلبود محمڈن کے گول کیپر زمان سعید نے 3 پنالٹی ککس روک کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ تنظیم اسپورٹس کے گول کیپر نے بھی دو پانلٹی ککس روک کر شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی ۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی علاقے معروف سماجی رہنماء ساجد خان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر سابقہ سنیئر کھلاڑی ماما غلام نبی ،مجاہد بلوچ ،کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی ،با با آدم ،طارق خان و دیگر موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض عبدالغنی کے پی ٹی ،ممتاز شاہ ،شاہ جہاں بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر طارق خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔