دیپکا پڈکون نے اپنے باڈی گارڈ کو بھائی بنا لیا

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کے باڈی گارڈ جلال آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے رکشا بندھن تہوار کے موقع پر اپنے باڈی گارڈ جلال کو راکھی باندھی۔

دپیکا نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ بظاہر جلال کو راکھی باندھتے ہوئے نظر آئیں، جس کے ساتھ انھوں نے تھینک یو جلال کا کیپشن بھی دیا۔