دپیکا پڈکون نے زندگی کی تیس بہاریں دیکھ لیں

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) اوم شانتی اوم میں ٹاپ اداکارہ کے کردار نے دپیکاپڈکون کی زندگی میں حقیقی رنگ لے لیا۔ بچنا اے حسینوں، چاندنی چوک ٹو چائنہ، لو آجکل اور ریس ٹو دپیکا کی کامیابیوں کا سلسلہ تھما نہیں۔

یہ جوانی ہے دیوانی میں رنبیر کپور کے مقابل دپیکا کی اداکاری شائقین کو خوب بھائی۔ چنئی ایکسپریس اور رام لیلا کی یہ اداکارہ دو ہزار تیرہ کی بلاک بسٹر ہیروئن قرار پائیں۔ ہیپی نیو ائیر سمیت دپیکا کی متعدد فلمیں سو کروڑ کلب کی ممبر بنیں۔

پیشوا کے عشق میں مست جنگجو دپیکا کا باجی راؤ مستانی میں کردار بالی وڈ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دپیکا پڈکون کا شمار بالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکارا میں ہوتا ہے۔ دپیکا پڈکون فلم فئیر سمیت متعدد ایوارڈزاپنے نام کر چکی ہیں۔