دپیکا پیڈوکون فلم کی کامیابی کیلئے اجمیر شریف پہنچ گئیں

Deepika Padukone

Deepika Padukone

راجستھان (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون اپنی نئی فلموں کی کامیابی کی دعا مانگنے کے لئے مزار پر حاضری دینے اجمیر شریف پہنچ گئیں۔

راجستھان میں واقع درگاہ اجمیر شریف پر بھارتی اداکاروں کی حاضری دینے کا سلسلہ نئی بات نہیں۔ بولی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈکون بھی اپنی مصروفیات کے باوجود خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دینے پہنچی اور چادر چڑھا کردعائیں مانگی۔

بھارتی نیوز چینل کے مطابق اس موقع پر درگاہ کی انتظامیہ کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود مداحوں کی بڑی تعداد مزار کے باہر جمع ہوگئی۔