دپیکا بھی پریانکا اور انوشکا کے نقش قدم پر چل پڑیں

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکارہ انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکاری میں اپنے فن کا لوہا منوانے کے بعد اب پروڈکشن کی فیلڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دپیکا بہت جلد اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے جارہی ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مختلف لوگوں سے رابطے میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا کا پروڈیوسر بننے کا خواب نیا نہیں ہے بلکہ آج سے تین سال قبل 2015ء میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پروڈیوسر بننا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ پروڈیوسر بن سکتی ہیں اور اس کام کو بہت اچھی طرح کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا وہ اس شعبے میں پیسوں کے لیے نہیں آنا چاہتیں بلکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پروڈیوسر بنیں۔

واضح رہے کہ دپیکا اوراداکار عرفان خان ہدایت کار وشال بھردواج کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے لیکن عرفان خان کی طبیعت کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔