شکست کی نئی داستانیں رقم، قومی ٹیم آج وطن پہنچ رہی ہے

Pakistani Team

Pakistani Team

لاہور (جیوڈیسک) یو اے ای کے میدانوں میں گرین شرٹس اپنی دھاک بٹھانے میں ناکام رہے، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں مسلسل ہار کے بعد قومی کھلاڑی آج رات آٹھ بجے وطن پہنچ رہے ہیں۔

بی پی ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑی یو اے ای سے سیدھا بنگلہ دیش کی راہ پکڑیں گے۔

بقیہ کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ اپنے اپنے متعلقہ شہروں میں لینڈ کرے گی۔